کشمیر کے 90٪ پتھرباز واٹس اپ گروپس بند، پی ایم مودی سے ملیں گی محبوبہ

Apr 24, 2017 08:21 AM IST | Updated on: Apr 24, 2017 08:21 AM IST

سری نگر۔ کشمیر میں جاری تشدد اور ملک کے کئی حصوں میں کشمیری طالب علموں کے ساتھ ہوئی زیادتی کے واقعات پر بحث کرنے کے لئے جموں و کشمیر کی سی ایم محبوبہ مفتی پیر کو پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والی ہیں۔ اس کے بعد محبوبہ ریاست میں امن و قانون بحال کرنے سے متعلق بحث کے لئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی ملیں گی۔ اس سے پہلے اتوار کو نیتی آیوگ کے اجلاس کے دوران بھی محبوبہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ان کے یہاں تعلیم حاصل کر رہے کشمیری طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد مودی نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اجلاس میں ہی تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کی تھی کہ تمام سی ایم اپنی اپنی ریاستوں میں موجود جموں و کشمیر کے طالب علموں سے رابطہ کریں۔

آپ کو بتا دیں کہ راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں کشمیر کے چھ طالب علموں کی کچھ مقامی لوگوں نے پٹائی کر دی تھی۔ میرٹھ میں بھی ایک ہورڈنگ لگا کر کشمیری طالب علموں سے اترپردیش چھوڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔

کشمیر کے 90٪ پتھرباز واٹس اپ گروپس بند، پی ایم مودی سے ملیں گی محبوبہ

واٹس اپ گروپ پر مار

وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد سے پتھر بازی کے واقعات میں بھاری کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بتا دیں کہ وادی میں پتھر بازی کے واقعات کو انجام دینے کے لئے تقریبا 300 واٹس اپ گروپ چلائے جا رہے تھے۔ انہی گروپس کے ذریعے یہ پیغام دیا جاتا تھا کہ پتھر بازی کے واقعہ کو کہاں انجام دیا جانا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ان 300 واٹس اپ گروپ میں سے ہر ایک میں قریب 250 رکن ہوتے ہیں۔ انہی واٹس اپ گروپ کے ذریعے تصادم کی جگہ پر پتھربازوں کی بھیڑ جٹائی جاتی تھی جو سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں رکاوٹ پہنچانے کی کوشش کرتی تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر افسر نے بتایا، 'ہم نے ایسے واٹس اپ گروپ اور گروپ ایڈمنسٹریٹرس کی شناخت کی اور انہیں مشاورت کے لئے بلایا تھا۔ ہمیں اس پہل کا بہت اچھا نتیجہ ملا ہے۔ '

افسر کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں ان میں سے 90 فیصد سے زائد گروپ بند ہو چکے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کو معطل کرنے کی حکومت کی پالیسی کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور اس سے تصادم کی جگہوں پر پتھر بازی پر لگام لگی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز