برفباری پر کشمیری لڑکی کی رپورٹنگ نے جیتا سب کا دل، ویڈیو ہوا زبردست وائرل

کشمیر کی لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر ہو رہا ہے، آپ بھی دیکھیں یہ بہترین ویڈیو

Feb 10, 2019 09:42 AM IST | Updated on: Feb 11, 2019 08:36 AM IST

کشمیر کی لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی خوب تعریف ہو رہی ہے اور لوگ اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو برفباری کی رپورٹنگ کرتی ایک لڑکی کا ہے۔ اس میں وہ بڑے ہی پروفیشنل انداز میں برفباری کو لے کر رپورٹ کر رہی ہے۔

لڑکی کا نام تو معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن وہ شوپیاں کی رہنے والی ہے۔ برفباری کے بعد کچھ بچوں نے اس میں چھوٹی سی سرنگ بنائی تھی۔ لڑکی اسی سرنگ کی معلومات نیوز رپوٹنگ کے طور پر دے رہی ہوتی ہے۔

برفباری پر کشمیری لڑکی کی رپورٹنگ نے جیتا سب کا دل، ویڈیو ہوا زبردست وائرل

Loading...

ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ وہ ماربل کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو مائک کی طرح  پکڑے ہوئے ہے اور برفباری اور سرنگ کے بارے میں بتاتی ہے۔ وہ تفصیل سے بتاتی ہے کہ کس طرح سے برفباری گھروں کی پہلی منزل تک پہنچ گئی ہے۔

ویڈیو میں آگے دکھتا ہے کہ وہ سرنگ بنانے والے دو چھوٹے بچوں کا انٹرویو بھی لیتی ہے اور ان سے جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ انہوں نے یہ کیسے کیا۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔

اس ویڈیو کو متعدد معروف شخصیات نے شیئر کیا ہے۔ ان میں صحافی پنکج پچوری، اداکار راہل دیوبھی شامل ہیں۔ اس ویڈیوکو صحافی فہد شاہ نے سب سے پہلے ٹویٹ کیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز