کشمیر ہمارا داخلی معاملہ ، کسی اور ملک کا کچھ لینا دینا نہیں : راہل گاندھی

Jul 21, 2017 01:15 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 01:15 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ کشمیر ہندستان کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں کسی اور ملک کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے کشمیر مسئلہ پر پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے اور اس سے کسی کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ جہاں تک کشمیر پر چین اور پاکستان سے بات چیت کی بات ہے تو کشمیر ہندستان اور ہندستان کشمیر ہے۔

کانگریس نائب صدر نے مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کا قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں کافی عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ نریندر مودی جی اور این ڈی اے (قومی جمہوری اتحاد) کی پالیسیوں نے جموں و کشمیر کو جلا دیا ہے۔

کشمیر ہمارا داخلی معاملہ ، کسی اور ملک کا کچھ لینا دینا نہیں : راہل گاندھی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز