کشمیری عوام انتہائی تکلیف میں ، اکثریت قیام امن کی خواہاں : یشونت سنہا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر برائے امور خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ کشمیری عوام بہت تکلیف میں ہے۔

Aug 18, 2017 03:13 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 03:13 PM IST

سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر برائے امور خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ کشمیری عوام بہت تکلیف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور کشمیر میں لوگوں کی غالب اکثریت وادی میں امن کے قیام کی خواہاں ہے۔ مسٹر سنہا جو ’امن مشن‘ کے سلسلے میں اپنی ٹیم ’کنسرنڈ سٹیزنز گروپ‘ یا ’متفکر شہریوں کے گروپ‘ کو لیکر وادی کشمیر کے تیسرے دورے پر آئے ہوئے ہیں، نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ’ہم لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ بھارت میں لوگوں کی اکثریت کشمیر میں امن چاہتی ہے۔ کشمیر میں بھی لوگوں کی اکثریت امن کی خواہاں ہے۔ دونوں اکثریتوں کو یکجا ہونا پڑے گا اور یہ ہمیں وادی میں امن کی بحالی میں مدد کرے گا۔ یہاں کے لوگ بہت تکلیف میں ہے۔ وہ یہاں کے غیرمستحکم حالات کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ عام لوگوں کی زندگی میں سدھار لانے کی ضرورت ہے‘۔

کشمیری عوام انتہائی تکلیف میں ، اکثریت قیام امن کی خواہاں : یشونت سنہا

امور خارجہ کے سابق وزیر مسٹر سنہا کشمیری عوام تک پہنچنے اوروادی میں امن کی بحالی میں معاون کا کردار ادا کرنے کا منشا لیکر 16 اگست کوگذشتہ ایک برس کے عرصے میں اپنے تیسرے دورے پر یہاں پہنچے۔ انہوں نے یہاں پہنچنے کے ساتھ ہی مختلف لوگوں بالخصوص مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ شروع کردیا۔ مسٹر سنہا کی قیادت والی ٹیم نے گذشتہ برس اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں میں وادی کا دورہ کرکے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص علیحدگی پسند رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ تاہم ٹیم نے ہر بار واضح کیا کہ اُن کا سرکار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز