جموں و کشمیر کے پونچھ میں پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے حملے میں دو ہندوستانی جوان شہید

Jun 22, 2017 10:43 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 10:43 PM IST

سری نگر : پاکستانی فوجیوں نے آج ہندوستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر گھس کر حملہ کیا ، جس میں دو جوان شہید ہو گئے۔ ہندوستانی فوج کی جوابی كاروائي میں پاکستان کا ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں ہوئے حملے میں ہندوستانی فوج کی جوابی كاروائي میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا ، جسے پاکستانی فوجی اپنی چوکیوں سے کی گئی بھاری فائرنگ کی آڑ میں اٹھا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

بارڈر ایکشن ٹیم (بی اےٹی ) نے دوپہر تقریبا دو بجے حملے کو انجام دیا ، جنہیں پاکستانی فوجیوں نے اپنی چوکیوں پر کوور فائر دیا۔ بی اے ٹی میں پاکستانی فوج کی خصوصی فورس اور کچھ دہشت گرد شامل ہوتے ہیں۔ پونچھ میں اس سال بی اے ٹی نے تیسری مرتبہ یہ ناپاک حرکت کی ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ میں پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے حملے میں دو ہندوستانی جوان شہید

(File Photo)

افسر نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کے ایریا ڈامنشن گشتی ٹیم کو مسلح دراندازوں نے نشانہ بنایا ، جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی۔ پاکستان کی بی اے ٹی ہندوستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر اور ہندوستانی چوکیوں سے دو سو میٹر دور تھی۔ ہندوستانی فوجیوں نے جوابی كارروائي کی ، لیکن دو ہندوستانی جوان شہید ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک درانداز کو مار گرایا گیا ، جس کی لاش دیکھی گئی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز