اب میرٹھ میں کشمیری طالب علم انیس کی نقاب پوش بھیڑ نے لاٹھی ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی ، جانچ شروع

Jul 02, 2017 03:12 PM IST | Updated on: Jul 02, 2017 05:43 PM IST

میرٹھ : اترپردیش کے شہر میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالب علم پر درجن بھر نامعلوم نقاب پوش نوجوانوں نے اچانک حملہ کردیا ۔ یہ طالب علم کشمیر کا رہنے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم اے سیکنڈ ایئر کا طالب علم انیس میس بند ہونے کی وجہ سے باہر کھانا کھاکر یونیورسٹی ہاسٹل میں واپس لوٹ رہا تھا، تبھی اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر دھاوا بول دیا اور انیس کی بری طرح پٹائی کر دی، جس انیس کو کافی چوٹ آئی اور وہ زخمی ہو گیا۔

انیس اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ تھانے پہنچا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ انیس کے سر میں کافی چوٹ لگی ہے۔ انیس کا کہنا ہے کچھ نقاب پوش نوجوان آئے اور انہوں نے اس کا نام پوچھا اور کہا تو کشمیری اور مسلم ہے۔ اتنا کہنے کے بعد انہوں نے پیٹنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ طالب علم کی تحریر لے کر جانچ شروع کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز