اروند کیجریوال کا دعویٰ، ایم سی ڈی انتخابات جیتے تو دہلی کو لندن بنا دیں گے

Mar 06, 2017 11:03 AM IST | Updated on: Mar 06, 2017 11:03 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی میں بہت جلد میونسپل انتخابات ہونے والے ہیں۔ حالانکہ ابھی الیکشن کمیشن نے اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن عام آدمی پارٹی نے اس کے لئے تشہیری مہم چھیڑ دی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ آئندہ کارپوریشن انتخابات (ایم سی ڈی) میں اگر عام آدمی پارٹی (آپ) جیتتی ہے تو وہ دہلی کو لندن جیسا بنا دیں گے۔

کیجریوال نے اس موقع پر دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے دہلی میں دو سالوں میں جتنا کام کیا ہے اتنا بی جے پی 10-15 سالوں میں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دہلی کے عوام نے جس طرح اسمبلی انتخابات میں آپ کو 67 نشستیں دیں، اس انتخاب میں بھی ایسا کوئی فرق مت کیجئے گا۔

اروند کیجریوال کا دعویٰ، ایم سی ڈی انتخابات جیتے تو دہلی کو لندن بنا دیں گے

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر آپ دہلی میونسپل الیکشن جیت گئی تو دہلی میں چار چاند لگا دیں گے اور اسے ایک سال میں لندن جیسا بنا دیں گے۔ آئندہ کارپوریشن انتخابات کے لئے اتم نگر میں تشہیر کرتے ہوئے انہوں نے غیر مجاز کالونیوں کے باشندوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی۔

کیجریوال نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے غیر مجاز کالونیوں کے ریگولرائزیشن کے لئے مرکزی حکومت کو تجویز بھی بھیجی ہے۔ یہ مسئلہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ دو سال پہلے اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں ان کی حکومت نے پورے کئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز