کیجریوال نے کی کٹھوعہ اور اناؤ آبروریزی واقعات کے خلاف آواز اٹھا نے والے لوگوں کی حمایت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کٹھوعہ اور اناؤ کے عصمت دری کے واقعات پر آواز اٹھا نے والے لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ملک میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے والے نظام کی وکالت کرتے ہیں

Apr 15, 2018 08:55 PM IST | Updated on: Apr 15, 2018 08:55 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کٹھوعہ اور اناؤ کے عصمت دری کے واقعات پر آواز اٹھا نے والے لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ملک میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے والے نظام کی وکالت کرتے ہیں۔

مسٹر كیجريوال نے ٹویٹ کیا کہ "وزیر اعلی ہونے کے ناطے میں نے دہلی میں خواتین کے تحفظ کے لئے فکر مند ہوں۔ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے میں ملک بھر میں خواتین کی حفاظت کے لئے فکر مند ہوں۔ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے والے نظام کے مطالبہ کی حمایت میں کئے جا رہے مظاہرے کا میں خیر مقدم کرتا ہوں"۔

کیجریوال نے کی کٹھوعہ اور اناؤ آبروریزی واقعات کے خلاف آواز اٹھا نے والے لوگوں کی حمایت

دلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے کٹھو عہ اور اترپردیش کے اناؤ کے عصمت دری کے واقعات کے بعد ملک بھر میں اس طرح کے واقعات کے خلاف لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے اور جگہ -جگه احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز