کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کپل مشرا کو لگائی پھٹکار ، کہی یہ بات

May 09, 2017 09:15 AM IST | Updated on: May 09, 2017 09:16 AM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال نے پیر کو سابق وزیر کپل مشرا کو جم کر لتاڑ لگائی ۔ سنیتا نے مشرا پر الزام لگایا ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں آکر یہ سب کر رہے ہیں۔

پیر کو جب یہ خبر آئی کیجریوال کے ساڑھو کی موت ہو گئی ، تو لوگوں کو حیرانی ہوئی ، جبکہ اتوار تک کسی کو اس بات کی معلومات نہیں تھی کہ سریندر کمار بنسل کا پتہ ٹھکانا کیا ہے؟ بتا دیں کہ منیش سسودیا نے بھی کپل مشرا کی بنسل پر الزامات کو لے کر تنقید کی تھی ۔ انہوں نے پیر کو کہا تھا کہ ابھی تو چتا کی آگ سرد نہیں ہوئی ہے۔

کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کپل مشرا کو لگائی پھٹکار ، کہی یہ بات

ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ بنسل کی موت اتوار کو گڑگاؤں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہو گئی ۔ رپورٹوں کے مطابق بنسل کا شکر لیول خطرناک سطح تک بڑھ گیا تھا۔

خیال رہے کہ کپل مشرا نے کیجریوال اور سنجے سنگھ پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا ۔ مشرا نے کہا کہ کیجریوال نے اپنے ساڑھو سریندر کمار بنسل کی لینڈ ڈیل کرائی تھی ۔ کپل مشرا نے اتوار کو اروند کیجریوال پر ستیندر جین سے 2 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ جین نے کیجریوال کے ساڈھو کے لئے 50 کروڑ کی لینڈ ڈیل کرائی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز