Live Results Assembly Elections 2018

جے ڈی یو کو جھٹکا ، راجیہ سبھا رکن ویریندر کا استعفی ، کہا : سنگھی نتیش کے ساتھ ایک پل بھی نہیں رہ سکتا

جنتادل یونائٹیڈ کے کیرالہ کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ویریندر کمار نے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Nov 29, 2017 10:12 PM IST | Updated on: Nov 29, 2017 10:13 PM IST

نئی دہلی : جنتادل یونائٹیڈ کے کیرالہ کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ویریندر کمار نے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر جم کر حملہ بھی بولا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سنگھی بن چکے پارٹی کے صدر نتیش کمار کے ساتھ ایک پل بھی رہنا برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ویریندر کمار شرد یادو کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میں نے راجیہ سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ میں اب نتیش کمار کی قیادت میں راجیہ سبھا کا رکن بنا رہنا نہیں چاہتا ، کیونکہ انہوں نے سنگھ پریوار کی رکنیت قبول کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے نتیش کمار کو بھی واقف کرادیا گیا ہے۔

جے ڈی یو کو جھٹکا ، راجیہ سبھا رکن ویریندر کا استعفی ، کہا : سنگھی نتیش کے ساتھ ایک پل بھی نہیں رہ سکتا

خیال رہے کہ مارچ 2016 میں ہی ویریندر کمار راجیہ سبھا کے رکن بنے تھے اور ابھی بھی تقریبا سوا چار سال کی ان کی مدت کار بچی ہوئی ہے۔ انہوں نے سال 2014 میں اپنی پارٹی سوشلسٹ جنتا پارٹی کا جنتادل یونائٹیڈ میں انضمام کرلیا تھا ۔ قبل ازیں وہ 1999 سے 2010 تک سابق وزیر اعلی ایچ ڈی دیوگوڑا کی پارٹی جنتادل سیکولر میں تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز