ریاست میں قانونی طور پر چل رہے سلاٹر ہاؤس کو بھی بند کیا جائے گا: کیشو پرساد موریا

Mar 27, 2017 05:34 PM IST | Updated on: Mar 27, 2017 05:34 PM IST

الہ آباد / دہلی۔ یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریا نے ریاست میں قانونی طور پر چل رہے سلاٹر ہاؤس کو بھی بند کرنے کی بات کہی ہے ۔الہ آباد میں ’’ پریس سے ملئے ‘‘ پروگرام کے بعد ای ٹی وی سے بات کرتے ہوے  کیشو پرساد موریا نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کے بارے میں بی جے پی حکو مت کا موقف بالکل واضح ہے ۔ انہوں کہا کہ ریاست میں غیر قانونی طور پر چل رہے سلاٹر ہاؤس کو بند کیا جا رہا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر چلنے والے سلاٹرہاؤس کو بھی بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کیشو پرساد کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر چلنے والے سلاٹر ہاؤس سے جڑے لوگوں کے لئے متبادل روزگار فراہم کئے جائیں گے ۔

ادھر کانگریس لیڈر شہزاد پونا والا نے اترپردیش میں گوشت کاروباریوں کے خلاف ہورہی کارروائی پر سوال اٹھائے ہیں ۔ کانگریس لیڈر کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ملک کی معیشت کو ہونےوالے نقصان کو سمجھے بغیر کام کررہے ہیں۔  انھوں نے سوال اٹھایا کہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کے بے روزگار ہونے پر ان کے لئے کیا کوئی حکمت عملی بنائی گئی ہے ؟

ریاست میں قانونی طور پر چل رہے سلاٹر ہاؤس کو بھی بند کیا جائے گا:  کیشو پرساد موریا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز