خادم الحجاج کی مختارعباس نقوی سے ملاقات، دہلی کا حج کوٹہ بڑھائے جانے کا مطالبہ

May 09, 2017 01:38 PM IST | Updated on: May 09, 2017 01:38 PM IST

نئی دہلی۔ انجمن فلاح حجاج نئی دہلی کے صدر اور معروف خادم الحجاج حاجی محمد ظہور کی قیادت میں خادم الحجاج کے ایک وفد نے آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے ان کی رہائش گاہ ۷؍ صفدر جنگ روڈ پر خصوصی ملاقا ت کی اور حاجیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں محمد ظہور کے علاوہ خادم الحجاج کے جنرل سکریٹری مرزا محمد عرفان ، ملت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد ریاض ، پلگرم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حسن شاہ ، انجمن فلاح حجاج کے جنرل سکریٹری وسیم احمد صدیقی وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پروفد نے مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا کہ دہلی کے حج کوٹہ میں آبادی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور سینکڑوں کی تعداد میں ویٹنگ لسٹ میں جوعازمین حج ہیں انھیں خصوصی طور پر موقع دیا جائے ۔ وفد نے پانی کا جہاز شروع کرنے کی کوشش کی ستائش کی اور کہا کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو اس سے سفر حج میں رونق لوٹ آئے گی اور اس کا فائدہ بھی ہوگا ۔

وفد نے عازمین حج کے تعلق سے دیگر سہولیات پر بھی بات چیت کی جس پر مختار عباس نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات پر کاروائی کی جائے گی ۔ انھوں نے  یہ بھی کہا کہ دہلی کے حج کوٹے میں اضافہ ہوا ہے لیکن کوشش کی جائے گی کہ اس میں مزید اضافہ ہو جائے۔

خادم الحجاج کی مختارعباس نقوی سے ملاقات، دہلی کا حج کوٹہ بڑھائے جانے کا مطالبہ

انجمن فلاح حجاج نئی دہلی کے صدر اور معروف خادم الحجاج حاجی محمد ظہور کی قیادت میں خادم الحجاج کا ایک وفد مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز