خلیل آباد ریلوے اسٹیشن سے ڈومریا گنج اور بہرائچ تک نئی ریلوے لائن بچھانے کے لئے سروے کا کام مکمل

Apr 05, 2017 05:37 PM IST | Updated on: Apr 05, 2017 05:38 PM IST

سنت کبیر نگر۔  اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر ہیڈکوارٹر کے خلیل آباد ریلوے اسٹیشن سے بانسی۔ ڈومریا گنج، بلرام پور اور شراوستی ہوکر بہرائچ تک 210 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھانے کے لئے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خلیل آباد سے بہرائچ تک نئی ریلوے لائن بچھانے کے لئے سال 1977 میں جنتا پارٹی کی حکومت کے دوران ہی منظوری دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے یہ منصوبہ تکنیکی وجوہات سے لٹکا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نئی ریلوے لائن بچھانے کے سلسلے میں حکم دیےجانے کے بعد اس ریلوے لائن کی تعمیر کومنظوری دے کر نئے سرے سے سروے کرایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ریلوے وزارت  بودھ سرکٹ پر واقع بھگوان گوتم بدھ کی جائے پیدائش كپّل وستو اور جائے نروان کشی نگر کو بھی ریلوے لائن سے جوڑنے کے منصوبہ کو منظوری دے رکھی ہے۔ اس کے لئے بستی سے كپلوستو اور گورکھپور سے پڈرونا کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

خلیل آباد ریلوے اسٹیشن سے ڈومریا گنج اور بہرائچ تک نئی ریلوے لائن بچھانے کے لئے سروے کا کام مکمل

خلیل آباد ریلوے اسٹیشن: فائل فوٹو

ری کمنڈیڈ اسٹوریز