فوجی سربراہ بپن راوت کو خالصتان حامی گروپ نے دی دھمکی ، کہا : ریفرینڈم 20-20 سے رہیں دور

خالصتان حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے پنجاب میں ماحول بگاڑنے والے بیان پر دھمکی دی ہے۔

Nov 08, 2018 04:52 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 04:53 PM IST

خالصتان حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے پنجاب میں ماحول بگاڑنے والے بیان پر دھمکی دی ہے۔ سکھ فار جسٹس نے جنرل راوت کو ریفرینڈم 20-20 سے دور رہنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریفرینڈم 20-20 کو دبانے کی کوشش کی گئی تو سکھ فار جسٹس بپن راوت کے خلاف عالمی عدالت میں قانونی راستہ بھی اختیار کرسکتا ہے ۔

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ پنجاب میں انتہا پسندی کو از سر نو زندہ کرنے کیلئے باہری رابطوں کے توسط سے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اگر جلد ہی کارروائی نہیں کی گئی تو کافی تاخیر ہوجائے گی ۔ وہ ہندوستان میں داخلی سیکورٹی سے متعلق ایک سیمینار میں فوج کے سینئر افسران ، دفاعی امور کے ماہرین ، حکومت کے سابق سینئر افسران اور پولیس سے خطاب کررہے تھے ۔

فوجی سربراہ بپن راوت کو خالصتان حامی گروپ نے دی دھمکی ، کہا : ریفرینڈم 20-20 سے رہیں دور

فوجی سربراہ بپن راوت: فائل فوٹو

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب پرامن رہا ہے لیکن ان باہری رابطوں کی وجہ سے ریاست میں انتہا پسندی کو پھر سے پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ہمیں کافی محتاط رہنا ہوگا۔

Loading...

22222

 

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز