ایک سینئر لیڈر کا انتقال ہوا، ابھی بجٹ پیش کرنا غیر انسانی ہو گا: ملکا ارجن کھڑگے

Feb 01, 2017 11:40 AM IST | Updated on: Feb 01, 2017 11:41 AM IST

نئی دہلی۔ سابق مرکزی وزیر ای احمد کے انتقال کے بعد کانگریس لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے بجٹ کو 1 دن کے لئے ٹالنے کی مانگ کی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ ایک سینئر لیڈر کا انتقال ہوا ہے۔ اب بجٹ پیش کرنا غیر انسانی ہوگا۔ بتا دیں کہ بدھ کو آج عام بجٹ کے ساتھ ریل بجٹ پیش ہونا ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ حکومت اگر 1 دن کے لئے بجٹ کو ٹال دیتی ہے تو اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس کی حمایت میں جے ڈی یو اور سابق وزیر اعظم دیو گوڑا بھی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ای احمد کے انتقال کی اطلاع حکومت کو پہلے ہی تھی، لیکن اس کا اعلان تاخیر سے کیا گیا۔

ایک سینئر لیڈر کا انتقال ہوا، ابھی بجٹ پیش کرنا غیر انسانی  ہو گا: ملکا ارجن کھڑگے

بتا دیں کہ آج رات رکن پارلیمنٹ ای احمد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ رات تقریبا سوا دو بجے انہوں نے دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں آخری سانس لی۔ پارلیمانی روایت کے مطابق کسی بھی ممبر پارلیمنٹ کے انتقال پر ایوان کی کارروائی کو ایک دن کے لیے ملتوی کیا جاتا ہے، لیکن بجٹ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز