پنجاب میں قلمدانوں کی تقسیم ، سدھو کو لوکل گورنمنٹ تو رضیہ سلطانہ کو پی ڈبلیو ڈی ، پڑھیں کس کو کیا ملا ؟

Mar 16, 2017 06:40 PM IST | Updated on: Mar 16, 2017 06:43 PM IST

چنڈی گڑھ : حلف برداری کے بعد وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی سفارشات اور مشورے پر پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بَدنور نے آج نومنتخب وزیر وں میں قلمدان تقسیم کئے۔ وزیر اعلی کے دفتر کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن امریندر سنگھ عام انتظامیہ ، عملہ، امور داخلہ و انصاف ، ویجیلینس کے محکموں کے علاوہ وہ تمام محکمے جو ابھی کسی کو نہیں سونپیں گئے اپنے پاس رکھیں گے۔

برہم مہندر کو صحت اور خاندانی بہبود کے علاوہ تحقیق طبّی تعلیم اور پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوجوت سنگھ سدّھو لوکل گورنمنٹ اور سیاحت و ثقافتی امور کے علاوہ آثار قدیمہ اور عجائب خانوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

پنجاب میں قلمدانوں کی تقسیم ، سدھو کو لوکل گورنمنٹ تو رضیہ سلطانہ کو پی ڈبلیو ڈی ، پڑھیں کس کو کیا ملا ؟

کابینی وزیر منپریت سنگھ بادل کو مالیات ، منصوبہ بندی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے محکمے سونپے گئے ہیں۔ سادھو سنگھ دھرموسٹ جنگلات ،اشاعت اور اشاعتی ساز و سامان، درجہ فہرست ذات اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے کابینی وزیر بنائے گئے ہیں۔

ترپت راجیندر سنگھ باجوا کو دیہی ترقی اور پنچایت کے علاوہ پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کا ذمہ دار بنایاگیا ہے ۔ رانا گورجیت سنگھ کو آب پاشی اور بجلی کے محکمے سونپے گئے ہیں جب کہ چرن جیت سنگھ چھنی کو تکنیکی تعلیم اور صنعتی تربیت کا وزیر بنایاگیا ہے۔

آزادانہ چارج رکھنے والی وزیر مملکت رضیہ سلطانہ کو تعمیرات ، معاشرتی سلامتی اور خواتین اور بچوں کی بہبود کا وزیر بنایا گیا ہے۔ آزادانہ چارج والی دوسری وزیر مملکت ارونا چودھری کو اعلی تعلیم اور اسکولی تعلیم کے محکمے سونپے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز