know how SBI Cheques will become invalid from December 12 ایس بی آئی صارفین دھیان دیں! بند ہو جائے گی یہ سروس، آپ کے پاس بچے ہیں صرف 6 دن – News18 Urdu

ایس بی آئی صارفین دھیان دیں! بند ہو جائے گی یہ سروس، آپ کے پاس بچے ہیں صرف 6 دن

اگر آپ کا اکاؤنٹ ایس بی آئی میں ہے تو یہ آپ کو بھی متاثر کرے گا۔

Dec 06, 2018 05:14 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 05:14 PM IST

ملک کا سب سے بڑا بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اپنی ایک اور سروس کو بند کرنے جا رہا ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ ایس بی آئی میں ہے تو یہ آپ کو بھی متاثر کرے گا۔ کیونکہ ایس بی آئی 12 دسمبر سے پرانا چیک قبول نہیں کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا چیک بک بیکار ہو جائے گا۔ اگر آپ چیک کے ساتھ لین دین کرتے ہیں تو 12 دسمبر سے پہلے اسے تبدیل کرا لیں۔

ایس بی آئی نے چیک بک سونپنے اور نیا چیک بک جاری کرنے کے لئے صارفین کو میسیج بھیجنا بھی شروع کردیا ہے۔ اس کے مطابق نان سی ٹی ایس چیک بک اگلے مہینے سے قبول نہیں کئے جائیں گے۔ بینک آر بی آئی کی ہدایت کے مطابق ایسا کر رہے ہیں۔

ایس بی آئی صارفین دھیان دیں! بند ہو جائے گی یہ سروس، آپ کے پاس بچے ہیں صرف 6 دن

file photo

بینک دے رہے ہیں نیا چیک بک – آر بی آئی نے تقریبا تین ماہ پہلے بینکوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 1 جنوری، 2019 سے نان سی ٹی ایس چیک بک کا استعمال پوری طرح سے بند کریں۔ آر بی آئی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بینک ایسے چیک کو لینا پوری طرح سے بند کرنے جا رہے ہیں۔ بینک اپنے صارفین کو پرانا چیک بک سونپ کر نیا چیک بک لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔