تلنگانہ میں 99 فیصد لوگ گوشت خور، جانئے کہاں کے لوگ سب سے کم کھاتے ہیں گوشت

Mar 31, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 08:01 PM IST

نئی دہلی : اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت بی جے پی حکومت میں غیر قانونی مذبح کے خلاف ہو رہی کارروائی کے ساتھ ساتھ ویج اور نان ویج کو لے کر بحث چھڑ گئی ہے۔ ان دونوں میں سے کیا بہتر ہے ، اسے لے کر لوگ دو حصوں میں منقسم نظر آرہے ہیں اور ہر کسی کی اپنی اپنی پسند اور دلیل ہے۔

خیال رہے کہ سال 2014 میں اسے لے کر سیمپل رجسٹریشن سسٹم بیس لائن سروے کرایا گیا تھا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کس ریاست میں کتنی فیصد آبادی سبزی خور یا گوشت خور ہے۔ سروے کے مطابق تلنگانہ میں سب سے زیادہ 99 فیصد لوگ گوشت خور ہیں جبکہ سب سے زیادہ سبزی خور لوگ راجستھان میں ہیں۔

تلنگانہ میں 99 فیصد لوگ گوشت خور، جانئے کہاں کے لوگ سب سے کم کھاتے ہیں گوشت

مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، اڑیسہ، جھارکھنڈ اور بہار گوشت کھانے والے علاقوں کی اگلی قطار میں کھڑے ہیں، جبکہ ہریانہ، پنجاب اور گجرات میں سبزی پسند کرنے والے زیادہ لوگ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پنجاب میں صرف 33 فیصد لوگ ہی گوشت کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں سبزی خور اور گوشت خور کی تعداد تقریبا برابر ہے۔ جبکہ دہلی میں زیادہ تر لوگ گوشت کھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اترپردیش میں بھی کم وبیش یہی صورتحال ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز