یوم خواتین کے موقع پر وراٹ کوہلی کا اپنی ماں اور انوشکا شرما کے نام خصوصی پیغام

Mar 08, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 09:53 PM IST

نئی دہلی: میدان پر جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کو سیریز میں برابری دلانے کے ایک دن بعد کچھ نئے انداز میں نظر آئے اور بین الاقوامی یوم خواتین پر اپنی ماں اور دوست انوشکا شرما کے لیے خوبصورت پیغام دیا۔ وراٹ نے آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ماں اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ان کے لئے اپنا پیغام دیا۔28 سالہ بلے باز نے لکھا "تمام خاتون کو عالمی خواتین کی مبارکباد، لیکن میرا یہ پیغام میری زندگی میں خاص طور پر شامل دو خواتین کے لئے ہیں۔"

انہوں نے کہا "میری ماں جنہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارے خاندان کا خیال رکھا اور انوشکا جو ہمیشہ نامساعد حالات کے باوجود حق کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور روایات کو تبدیل کر رہی ہیں۔

یوم خواتین کے موقع پر وراٹ کوہلی کا اپنی ماں اور انوشکا شرما کے نام خصوصی پیغام

ہندوستانی کپتان وراٹ ہمیشہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے سلسلے میں بھی موضوع بحث رہتے ہیں اور خاص طور پر اپنے اور اداکارہ انوشکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔ وراٹ ہمیشہ ہی انوشکا کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جبکہ انوشکا بھی ان کے ساتھ مختلف جگہ کرکٹ دوروں پر ساتھ نظر آتی ہیں۔تاہم ان دنوں انوشکا اپنی فلم فلوری کے پروموشن میں مصروف ہیں لیکن پھر بھی اداکارہ وراٹ کیلئے وقت نکال لیتی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز