Live Results Assembly Elections 2018

علی گڑھ : کل بھوشن جادھو کی ماں اوربیوی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف احتجاج ، پاکستانی پرچم نذر آتش

بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان نے پاکستان میں کل بھوشن جادھو کی ماں اور بیوی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف علی گڑھ کے رام لیلا میدان میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم نذرآتش کیا۔

Dec 29, 2017 04:36 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 04:58 PM IST

علی گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان نے پاکستان میں کل بھوشن جادھو کی ماں اور بیوی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف علی گڑھ کے رام لیلا میدان میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم نذرآتش کیا۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان ہائی کمیشن کو بندی اور چوڑی بھیج کراپنےغم وغصہ کا اظہار کیا اورکہا کہ جس ملک میں عورتوں کوعزت نہیں دی جا سکتی وہاں سبھی کو چوڑیاں پہن لینی چاہیے۔

بی جے پی کی میونسپل کونسلر الکا گپتا نے کہا کہ پاکستان نےایک ماں اور بیوی کے زیورات کو اتروا کر اپنی نیچ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے ، جو قابل مذمت ہے ۔ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے یوگیش وارشنی نےکہا کہ پاکستان کے ذریعہ کرائی گئی کل بھوشن جادھو سے ملاقات ہندوستان کے ذریعہ بنائے گئے بین الاقوامی دباؤ کا نتیجہ ہے، لیکن پاکستان اپنی سابقہ روش کے مطابق ہندوستان کی مذہبی و تہذیبی روایات کو ٹھیس پہنچاتا جا رہا ہے۔ حالیہ معاملہ میں بھی اس نےاپنی سابقہ روش کا مظاہر ہ کیا ہے، پاکستان کی اس حرکت کی پورا ملک سخت مذمت کرتا ہے۔

علی گڑھ : کل بھوشن جادھو کی ماں اوربیوی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف احتجاج ، پاکستانی پرچم نذر آتش

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز