ساس کے ساتھ کلبھوشن جادھو سے ملنا چاہتی ہے ان کی اہلیہ ، سیکورٹی کی بھی گارنٹی دے پاکستان

ندوستان نے پاکستان میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو سے ان کی بیوی کو ملنے دینے کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ جادھو کی بیوی کی ساتھ ماں اور ہندوستانی سفیروں کو ساتھ میں رہنے کی اجازت اور پاکستان میں ان کے تحفظ اور خیریت کی گارنٹی دے پاکستان

Nov 23, 2017 08:40 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 08:40 PM IST

نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو سے ان کی بیوی کو ملنے دینے کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ جادھو کی بیوی کی ساتھ ماں اور ہندوستانی سفیروں کو ساتھ میں رہنے کی اجازت اور پاکستان میں ان کے تحفظ اور خیریت کی گارنٹی دے پاکستان۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جادھو کی ماں نے اپنے بیٹے سے ملنے کی درخواست پاکستان سے کی تھی جو ابھی تک زیر التوا ہیں حالانکہ ہندوستان نے پاکستان کے ذریعہ جادھو کی بیوی کو ان سے ملنے دینے کی تجویز پر مثبت جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جواب میں ہم نے کہا ہے کہ مسٹر جادھو کی بیوی کو ان کی ساس کے ساتھ اس ملاقات کےلئے سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔ہم نے پاکستا ن حکومت سے اس بات کی مکمل گارنٹی مانگی ہے کہ جادھو کی بیوی اور ماں کی خیرو عافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور ان سے پاکستان میں رہنے کے دوران کسی قسم کی پوچھ تاچھ یا پریشان نہیں کیا جائےگا۔ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ساتھ ہر وقت ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کو رہنے کی اجازت دی جائے گی جو جادھو کے ساتھ ملاقات کے وقت بھی موجود ہوں گے۔

ساس کے ساتھ کلبھوشن جادھو سے ملنا چاہتی ہے ان کی اہلیہ ، سیکورٹی کی بھی گارنٹی دے پاکستان

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار

ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات کو نشان زد کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی کسی ملاقات سے پاکستان کے ذریعہ سفارتی تعلقات پر ویانا معاہدے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ کمزور نہیں ہوگا اور نہ ہی مسٹر جادھو کو بغیر مکمل عمل سے گزرے بے بنیاد الزامات میں ایک فرضی مقدمے میں موت کی سززا سنائی گئی ہے۔مسٹر کمار نے کہا کہ حکومت امید کرتی ہے کہ پاکستان جادھو کی بیوی اور ماں دونوں کو سفر کی اجازت دے گا۔ہندوستان اپنے بے قصور شہری کو صحیح سلامت چھڑانے کے لئے پوری شدت سے تمام اقدامات کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز