Live Results Assembly Elections 2018

کمار وشواس میرا چھوٹا بھائی ہے، ہمارے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : کیجریوال

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے والے پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا۔

May 01, 2017 11:17 AM IST | Updated on: May 01, 2017 11:17 AM IST

نئی دہلی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے والے پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کو  اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا۔ مسٹر وشواس نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخابات میں زبردست شکست کھانے والی ’آپ‘ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے اور انہوں نے مسٹر کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ مسٹر وشواس نے کارکنوں سے رابطہ ٹوٹنے پر تشویش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ مسٹر کیجریوال ان کی ہاں میں ہاں ملانے والے لوگوں سے گھرے ہوئے ہیں۔

 کیجریوال نے ٹویٹ کیا، ’کمار میرا چھوٹا بھائی ہے۔ کچھ لوگ ہم لوگوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس طرح کے لوگ پارٹی کے اصلی دشمن ہیں۔ کوئی بھی ہمیں الگ نہیں کر سکتا۔‘ پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات کے بعد دہلی میونسپل انتخابات میں ’آپ‘ کو ملی کراری شکست کے بعد پارٹی میں بڑے پیمانے پر مخالفت کی آواز پر مسٹر کیجریوال نے گزشتہ روز غلطی تسلیم کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا ’وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کو قبول کریں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ یہ کرنا ضروری ہے اور ہمیں غور و فکر کرنا ہوگا، یہ بہانے بنانے کا وقت نہيں ہے۔ اب کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں پھر سے اپنے کام میں مصروف ہوجانا ہوگا‘۔

کمار وشواس میرا چھوٹا بھائی ہے، ہمارے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : کیجریوال

اروند کیجریوال: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز