امیتابھ کے نوٹس پر کمار وشواس نے معافی مانگی ، کہا : کویتا سے کمائے 32 روپے لوٹا دیں گے

Jul 12, 2017 08:49 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 08:49 PM IST

نئی دہلی : بدھ کو امیتابھ بچن کی طرف سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے کچھ دیر بعد کمار وشواس نے ان سے معافی مانگ لی۔ فیس بک لائیو (ویڈیو) کے ذریعے کمار نے کہا کہ 'امیتابھ بچن کا نوٹس مجھے ملا ہے، میں ان سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن کے آفس نے اس ویڈیو سے ہوئی کمائی کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔ کمار وشواس نے کہا کہ 'ہم نے اس ویڈیو سے 32 روپے کمائے ہیں ، جو ہم امیتابھ جی کے آفس کو بھیج دیں گے۔

امیتابھ کے نوٹس پر کمار وشواس نے معافی مانگی ، کہا : کویتا سے کمائے 32 روپے لوٹا دیں گے

کمار وشواس نے کہا کہ ہم ہری ونش رائے جی کا بے حد احترام کرتے ہیں، ان کے لئے ہماری یہ ایک کوشش تھی، لیکن کچھ غلطی ہو گئی، جس کے لئے میں امیتابھ جی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

فیس بک ویڈیو کے علاوہ کمار وشواس نے ٹوئٹر پر بھی امیتابھ بچن کو جواب دیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'تمام شاعر کے خاندانوں سے مجھے تعریف ملی ہے ، لیکن آپ کی طرف سے مجھے نوٹس ملا، بابوجی (ہری ونش رائے بچن) کو پیش کی گئی ویڈیو خراج عقیدت میں ڈیلیٹ کر رہا ہوں، جیسا کہ مانگا گیا تھا، اس ویڈیو سے کمائے 32 روپے بھی میں لوٹا رہا ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز