پارٹی سے معطلی کے بعد بھی امانت اللہ خان پر لٹکی تلوار، ہوسکتی ہے یہ کارروائی

May 03, 2017 11:34 PM IST | Updated on: May 03, 2017 11:43 PM IST

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی سے معطل کئے جانے کے بعد رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ پولیٹکل افیئرز کمیٹی کی میٹنگ میں کمار وشواس کو منانے کے ساتھ ساتھ ایک اہم فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔پی اے سی کی جانب سے امانت اللہ کےذریعہ کمار وشواس پر لگائے گئے تمام الزامات کی جانچ کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے ، جو الزامات کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

پنکج گپتا کی قیادت میں تشکیل اس کمیٹی میں آشوتوش اور ارتشي مارلينا کو ممبر بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کمیٹی سے تقریبا دو ماہ کے اندر جانچ رپورٹ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ پی اے سی نے امانت اللہ کو ہدایت بھی دی ہے کہ انہوں نے کمار وشواس پر جو بھی الزامات لگائے ہیں، وہ ان کے ثبوت انکوائری کمیٹی کو دیں۔

پارٹی سے معطلی کے بعد بھی امانت اللہ خان پر لٹکی تلوار، ہوسکتی ہے یہ کارروائی

عام آدمی پارٹی کے قومی کونسل کے رکن ٹھاکر دیویندر سنگھ نے بتایا کہ پی اے سی میں امانت اللہ کو اپنے الزامات ثابت کرنے کے لئے ایک موقع دیا گیا ہے۔ اگر وہ کمار وشواس کے خلاف الزام ثابت نہیں کر پاتے ہیں تو ان کو مستقل طور پر پارٹی سے نکالا جا سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز