ایکسکلوزیو: کمار وشواس نے کہا، عام آدمی پارٹی کا كانگریسی کرن شروع ہو چکا ہے

نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور شاعر کمار وشواس نے کہا، میں نے پارٹی سے کبھی کچھ نہیں لیا بلکہ لاکھوں روپئے دئیے، لہذا میرا زیادہ حق بنتا ہے کچھ کہنے کا۔

Apr 29, 2017 12:28 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 12:28 PM IST

نئی دہلی۔ نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور شاعر کمار وشواس نے کہا، میں نے پارٹی سے کبھی کچھ نہیں لیا بلکہ لاکھوں روپئے دئیے، لہذا میرا زیادہ حق بنتا ہے کچھ کہنے کا۔ اس لئے مجھے لگا کہ کہنا چاہیے تو میں نے کہا۔ وشواس نے کہا، ہم نے پنجاب میں منشیات کے خلاف لڑائی لڑتے ہوئے الیکشن لڑا لیکن بات نہیں بنی۔ پارٹی میں تبصرہ پر کیا کبھی نکالے جانے کا خطرہ رہا، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے پارٹی جوائن کب کیا تھا، یہ میری پارٹی ہے۔ میرے گھر میں تیار ہوئی ہے یہ پارٹی۔ انہوں نے کیجریوال کے رول پر کہا کہ وہ جو کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اٹل جی کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب کارکن جاگ گئے ہیں اور اب پارٹی میں ذمہ داریوں کی تقسیم ہو گی۔

ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر اتنی ساری پارٹیاں سوال اٹھا رہی ہیں تو الیکشن کمیشن کو اس سمت میں سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہم پنجاب میں انتخابات ہارے ہیں لیکن دل جیت گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر پارٹی کا كانگریسی کرن ہوتا ہے، بی جے پی کا 80 فیصد كانگریسی کرن ہو چکا ہے جبکہ آپ کے لئے انہوں نے قبول کیا کہ اس کا 10 سے 12 فیصد كانگریسی کرن ہو چکا ہے۔

ایکسکلوزیو: کمار وشواس نے کہا، عام آدمی پارٹی کا كانگریسی کرن شروع ہو چکا ہے

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز