کپواڑہ میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ، تین جوان شہید، دو جنگجو ہلاک

Apr 27, 2017 08:25 AM IST | Updated on: Apr 27, 2017 10:59 AM IST

سرینگر / نئی دہلی۔  جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پنچ گام میں واقع فوجی کیمپ پر فدائین جنگجووں نے آج صبح زبردست حملہ کیا جس میں فوج کے ایک کیپٹن اور دو جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں دوجنگجو بھی مارے گئے۔ فوج کے ذرائع نے حملے میں فوج کے ایک کیپٹن، ایک جے سی اوو اور ایک جوان کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں چھ جوان بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فوج کے مطابق جنگجووں نے صبح ساڑھے چار بجے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی جس میں دو جنگجوہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق غالباََ ایک جنگجو کیمپ میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اسے پکڑنے کے لئے پورے کیمپ میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ آخری خبر ملنے تک مہم جاری ہے۔ کیمپ کے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

کپواڑہ میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ، تین جوان شہید، دو جنگجو ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز