کویت کے سلطان نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں زیرعلاج ، 8 بیویوں کے ساتھ پہنچے ہیں ہندوستان

Jun 27, 2017 10:50 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 04:43 PM IST

گریٹر نوئیڈا : کویت کے سلطان شیخ صباح الاحمد الصباح کو کل علاج کے لیے نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کا اسپتال میں علاج کے لئے چار دن تک رکنے کا پروگرام ہے ۔

کویت کے سلطان کے ساتھ آٹھ بیویوں سمیت  30 ​​لوگوں کا وفد یہاں آیا ہے ۔ یہ لوگ گریٹر نوئیڈا کے جے پی گرین ریزورٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ تاہم سلطان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے ۔

کویت کے سلطان نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں زیرعلاج ، 8 بیویوں کے ساتھ پہنچے ہیں ہندوستان

سٹی مجسٹریٹ مہندر سنگھ نے بتایا کہ اپنے وفد کے ساتھ سلطان اپنے ہوائی جہاز سے اتوار کو نئی دہلی آئے تھے اور وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جے پی گرین ریزورٹ میں بنے ہیلی پیڈ پر پہنچے ۔ ان کا 25 جون سے دو جولائی تک ضلع میں رہنے کا پروگرام ہے ۔ سلطان کی سیکورٹی کے لیے بھاری پولیس فورس کو تعینیات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز