خواجہ معین الدین چشتی اردو،عربی فارسی یو نیورسیٹی وسائل کی کمی سے دوچار : شیخ الجامعہ پروفیسر ایم مرزا

Nov 03, 2017 05:40 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 05:40 PM IST

لکھنؤ: وسائل کی کمی درمیان خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی کے کل وقتی شیخ الجامعہ کے عہدہ پر فائز ہونے والے پروفیسر ایم۔ مرزا نے بتایا کہ ہماری جا معہ 40 ایکڑ کے معیار کے بر عکس 28 ایکڑ پر تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 16محکموں میں 1200 طلبہ کے لئے 112 تدریسی عملے کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ہمارے پاس محض 28تدریسی عملہ ہے۔ پروفیسر مرزا نے یو این آئی کو بتایا طلبہ کے لئے کھیلنے کے لئے میدان تک نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر تدریسی عملہ تو محض پارٹ ٹائم ہی ہے۔

پروفیسر مرزا نے بتایا کہ وہ مستقبل قریب میں فارسی کو فروغ دینے کے لئے ایران سے طالب علموں کے تبادلے کا بندوبست بھی شروع کروانے کی کوشش کریں گے.انہوں نے بتایا کی یونیورسٹی میں پڑھنے والے طالب علموں کو اردو، عربی یا فارسی موضوعات میں سے کسی ایک میں پاس ہونا ضروری ہوتا ہے۔

خواجہ معین الدین چشتی اردو،عربی فارسی یو نیورسیٹی وسائل کی کمی سے دوچار : شیخ الجامعہ پروفیسر ایم مرزا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز