صدارتی انتخابات : نتیش کے ذریعہ این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت پر لالو یادو نے دیا یہ جواب

Jun 22, 2017 09:50 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 09:52 PM IST

نئی دہلی : اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے میرا کمار کو صدر کے عہدہ کا امیدوار بنائے جانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے کہا کہ یہ قدم فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں فسطائی طاقتوں کو دور کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے۔لالو نے کہا کہ 'ہم لوگوں نے طے کیا ہے بہار کی بیٹی بیرون ملک سے لے کر سب جگہ کام کیا ہے، ہم آئیڈیالوجی کی لڑائی لڑتے ہیں۔

جے ڈی یو کے این ڈی اے امیدوار رام ناتھ كووند کی حمایت پر لالو نے کہا کہ وہ نتیش کمار سے اس فیصلہ پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری حکومت چلتی رہے گی، میں کل پٹنہ جاکر ان سے ملوں گا، کہوں گا کہ فیصلے پر غور کیجیے۔ ایسی تاریخی غلطی نہ کیجئے ، فیصلہ غلط ہے۔

صدارتی انتخابات : نتیش کے ذریعہ این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت پر لالو یادو نے دیا یہ جواب

انہوں نے مزید کہا کہ 'نتیش نے مجھے فون کر کے بتایا تھا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ نتیش نے کہا بہت شریف آدمی گورنر (رام ناتھ كوود) رہے ہیں۔ شخصیت کی خوبصورتی اور اس کی شرافت پر فیصلہ نہیں ہوتا۔ ہم آئیڈیالوجی سے سمجھوتہ نہیں کرنے والے ہیں ۔ کانگریس بھی کہتی تو بھی ہم حمایت نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ بہار میں جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس کا مهاگٹھ بندھن کی حکومت ہے، لیکن جے ڈی یو نے رام ناتھ كووند کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، جس کو مهاگٹھ بندھن میں کشیدگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز