بریلی کی خانقاہ عالیہ نيازيہ میں جشن چراغاں، عقیدت مندوں نے روشن کئے اپنے منتوں کے چراغ

بریلی۔ بریلی کی خانقاہ عالیہ نيازيہ میں جشن چراغاں کے مبارک موقع پر ہر عام و خاص نے اپنے منتوں کے چراغ روشن کیے ۔

Jan 17, 2017 07:17 PM IST | Updated on: Jan 17, 2017 07:17 PM IST

بریلی۔ بریلی کی خانقاہ عالیہ نيازيہ میں جشن چراغاں کے مبارک موقع پر ہر عام و خاص نے اپنے منتوں کے چراغ روشن کیے ۔ ہاتھوں میں چراغ لیے دوپہر سے شام تک زائرین قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔ دیر رات جیسے جیسے  جس کی باری آئی چراغ روشن کرلوگوں نے اپنی اپنی مراد یں مانگیں ۔ بریلی کی خانقاہ عالیہ نيازيہ میں تین سو سال پرانی روایت کے چراغ ایک بار پھر روشن ہوئے ۔ اس جشن چراغا ں کے موقع پر تمام مذاہب کو لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی دلی مرادیں مانگیں ۔ خانقاه کے باہر دوپہر سے زائرين قطاروں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ۔ دیر رات تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔ اس درگاہ کی خاص بات یہ ہے کہ چاہےعقيدت مند اعلی ہو یا ادنی، ہر ایک کو قطار میں لگنا لازمی ہے ۔

خانقاہ عالیہ نيازيہ کی تین سو سال پرانی روایت ہے کہ جو شخص اسلامی تاریخ ربیع الثانی کی 17 تاریخ کو خانقاہ میں منت کا چراغ جلائے گا، اس کی مراد ایک سال کے اندر مکمل ہو جائے گی ۔ مراد پوری ہونے کے بعد اگلے سال وہ ایک چاندی کا چراغ اور گیارہ مٹی کے چراغ جلاتا ہے ۔ ایسے بہت سے زائرين ہیں جو پہلی بار منت کا چراغ جلاتے ہیں تو کافی  مراد پوری ہونے کے بعد چراغاں کی روایت میں حصہ لیتے ہیں ۔

بریلی کی خانقاہ عالیہ نيازيہ میں جشن چراغاں، عقیدت مندوں نے روشن کئے اپنے منتوں کے چراغ

بہرحال منت کے چراغ جلانے کے لیے نہ صرف بریلی بلکہ ہندوستان کے تمام صوبوں سے زائرين کثير تعداد میں  یہاں آتے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں مذہب کی بندشوں سے اوپر اٹھ کر تمام مذاہب کے لوگ بڑے عقيدت و احترام کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز