شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر کمانڈر ہلاک ، جوان زخمی

سرینگر۔ شمالی کشمیر کے باندي پورا میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک چوٹی کا کمانڈر مارا گیا جبکہ پولیس کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

Jan 19, 2017 12:28 PM IST | Updated on: Jan 19, 2017 12:28 PM IST

سرینگر۔  شمالی کشمیر کے باندي پورا میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک چوٹی کا کمانڈر مارا گیا جبکہ پولیس کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے کھوسا محلہ ہاجن سوناواڑی میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ سیکورٹی کے جوان علاقے کا محاصرہ کر رہے تھے، رات بھر جنگجوؤں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سےفائرنگ جاری رکھی ۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں گولیاں چلائیں۔

دونوں کے درمیان جھڑپ میں لشکر کا ایک کمانڈر مارا گیا، جس کی شناخت ابو موسی کے طور پر کی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے موقع سے کچھ ہتھیار اور دھماکہ خیز اشیا برآمد کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ایک پولیس کانسٹیبل وکاس شرما زخمی ہو گیا۔

شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر کمانڈر ہلاک ، جوان زخمی

علامتی تصویر: گیٹی امیجیز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز