جموں و کشمیر: لشکر کمانڈر جنید مٹو سمیت دو دہشت گرد وں کو سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں مار گرایا

Jun 16, 2017 05:50 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 05:51 PM IST

سری نگر : سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر جنید مٹو سمیت دو دہشت گردوں کو تصادم میں مار گرایا ہے۔ جنوبی کشمیر کے بجبهیڑا علاقہ کے ایک گاؤں میں سیکورٹی فورسز نے صبح تقریبا 8 بجے لشکر کمانڈر مٹو اور اس کے ساتھیوں کو ایک گھر میں گھیر لیا اور پھر کئی گھنٹوں تک تصادم جاری رہا ، جس کے بعد آخر کار فوج نے جنید مٹو اور اس ایک ساتھی کو تصادم میں مار گرایا ہے۔ مٹو کے سر پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

حکام نے بتایا کہ ایک گھر میں تین دہشت گردوں کے موجود ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج سمیت سیکورٹی فورسز نے ارواني گاؤں کے ملک محلہ میں ایک گھر کا محاصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے صبح 8 بجے گھر کا محاصرہ کیا اور دو گھنٹے تک انتظار کیا ، لیکن 10 بجے گھر سے پہلی گولی چلی۔

جموں و کشمیر: لشکر کمانڈر جنید مٹو سمیت دو دہشت گرد وں کو سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں مار گرایا

Image Source: News18 hindi

اس دوران پتھربازوں کی بھیڑ نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کر کے ان کے آپریشن میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ 5 افراد اس وقت پیلٹ گن سے زخمی ہوگئے ، جب انہوں نے انسداد دہشت گردی مہم میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز