جموں و کشمیر :  سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ، لشکر طیبہ کا سینئر کمانڈر ایوب للہاری مارا گیا

سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مختصر تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ایوب للہاری کو ہلاک کیا۔

Aug 16, 2017 08:36 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 08:36 PM IST

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مختصر تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ایوب للہاری کو ہلاک کیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون منیر احمد خان نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع پلوامہ کے بانڈر پورہ میں جنگجوؤں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج نے مذکورہ گاؤں میں ایک مشترکہ گھات لگایا۔

انہوں نے بتایا کہ لشکر طیبہ کمانڈر کو ایک سیب کے باغ میں روک کر خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا۔ مسٹر خان نے بتایا ’تاہم جنگجو نے ایسا کرنے کے بجائے فورسز پر فائرنگ شروع کی‘۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور گولہ باری کے مختصر تبادلے میں ایوب للہاری کو ہلاک کیا گیا۔ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’لشکر طیبہ کے ڈسٹرک کمانڈر ایوب للہاری کو پلوامہ میں ہلاک کیا گیا‘۔

جموں و کشمیر :  سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ، لشکر طیبہ کا سینئر کمانڈر ایوب للہاری مارا گیا

پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جنگجوؤں کے خلاف ایک اور کامیابی۔ ایوب للہاری کو پلوامہ میں مار گرایا گیا‘۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’لشکر طیبہ ضلع کمانڈر ایوب للہاری کو پلوامہ میں ختم کیا گیا۔ بہترین کام بائز !‘۔ اس مسلح تصادم کے ساتھ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ہونے والے جنگجو مخالف آپریشنوں میں ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران 4 عام شہری اور ایک میجر سمیت 4 فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز