حج 2017 : کشمیر سے عازمین حج کا آخری قافلہ مدینہ منورہ کیلئے روانہ

Aug 03, 2017 09:54 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 09:54 PM IST

سری نگر : حج 2017 ء کے سلسلے میں کشمیری عازمین حج کا آخری قافلہ جمعرات کو سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست پروازوں کے ذریعے مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔ وزیر مملکت برائے حج و اوقاف ، صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، بجلی ، صنعت و حرفت سید فاروق احمداندرابی نے حج ہاوس بمنہ سے عازمین حج کے آخری قافلے کو الوداع کیا۔

ریاستی حج کمیٹی نے وزیر کو عازمین حج کے لئے سعودی عربیہ میں فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں مطلع کیا۔انہیں بتایا گیا کہ امسال ریاست جموں وکشمیر کے 8103عازمین فریضہ حج ادا کررہے ہیں جن میں 4579مرد اور 3579خواتین شامل ہیں جو ائیر انڈیا کی20 پروازوں میں سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر محمود کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ اس موقعہ پر میڈیا افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر نے سول ، پولیس اور اوقاف انتظامیہ کو عازمین کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے لئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ریاستی حج کمیٹی کی کوششوں سے جموں وکشمیر ریاست کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے کے کوٹا میں 1500 عازمین کا اضافہ ہوا۔

حج 2017 : کشمیر سے عازمین حج کا آخری قافلہ مدینہ منورہ کیلئے روانہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز