Live Results Assembly Elections 2018

یوپی بلدیاتی انتخابات میں تیسرے اور آخری مرحلے میں 12بجے تک 22 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ۔ اترپردیش میں تشدد کی چھوٹی موٹی واردات کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں آج 12بجے تک 22فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔

Nov 29, 2017 08:35 AM IST | Updated on: Nov 29, 2017 02:38 PM IST

لکھنؤ۔ اترپردیش میں تشدد کی چھوٹی موٹی واردات کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں آج 12بجے تک 22فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی سمیت اترپردیش کے 26اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی۔ووٹنگ شام پانچ بجے تک چلے گی۔

صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر چہل پہل شروع ہوگئی تھی۔کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔ حالانکہ ،کچھ پر اکا دکا ووٹر ہی نظر آئے۔دو پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)میں گڑبڑی کی شکایت تھی لیکن وقت پر ہی اسے ٹھیک کرلیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران امن و قانون کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری 80ہزار پولیس اہلکاروں پر ہے جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کی 40 کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

یوپی بلدیاتی انتخابات میں تیسرے اور آخری مرحلے میں 12بجے تک 22 فیصد ووٹنگ

فائل فوٹو

اس مرحلے میں سہارن پور،باغپت،بلندشہر،مرادآباد،سنبھل،بریلی،ایٹا،فیروزآباد،قنوج،اورئیا،کانپوردیہات،جھانسی،ہوبہ،فتح پور،رائے بریلی،سیتا پور،لکھیم پوری کھیری،بلرام پور،سدھارتھ نگر،مہاراج گنج،کشی نگر،مئو،چندولی،جونپور اور مرزاپور اضلاع میں ووٹنگ ہورہی ہے۔

 پانچ میونسیپل کارپوریشن سہارن پور،مرادآباد،بریلی ،فیروزآباداو رجھانسی کے علاوہ76 میونسپلٹی اور نگر پنچایت میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کل 233میونسیپلوں کے چار ہزار 299وارڈوں کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ اس مرحلے میں سہارن پور اور فیروزآباد میں پہلی بار میونسیپل کارپوریشن کا الیکشن ہورہا ہے۔جھانسی کے میئر کے عہدے کےلئے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کےرہنما پردیپ جین آدتیہ کے امیدوار بننے سے وہاں الیکشن دلچسپ ہوگیا ہے۔تینوں مرحلوں میں الیکشن مکمل ہوجانےکے بعد آئندہ یکم دسمبر کو ووٹو کی گنتی ہوگی۔امید کی جارہی ہے کہ اسی دن سبھی نتائج مل جائیں گے۔

Loading...

اس مرحلے میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)نے انتخابی تشہیر کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔انتخابی تشہیر کی باگ ڈور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود سنبھال رکھی تھی۔اس کے علاوہ دونوں نائب وزرائے اعلی دنیش شرما،کیشو پرساد موریہ اور بی جےپی کے ریاستی صدر مہیندر ناتھ پانڈے انتخابی تشہیر میں مصروف تھے۔ اس دوران سہارن پور کے بیہٹ علاقے میں بلدیاتی انتخابات میں روپے بانٹنے کے الزام میں پولیس نے صدر کے عہدے کے دعوے دار کانگریس امیدوار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانگریس امیدوار سنجیو کرنوال صدر کے عہدے کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔کل انہیں ووٹروں کو نوٹ بانٹنے کے الزام میں پولیس نے بیہٹ علاقے سے گرفتار کیا۔ان کے پاس سے پولیس نے 37ہزار روپے برآمد کئے ہیں۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز