پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ ، جانیں کیا ہے آج کی نئی قیمتیں

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا۔چار بڑے شہروں میں پٹرول 19 سے 20 پیسے اور ڈیزل 28 سے 30 پیسے مہنگا ہوا۔

Jan 11, 2019 11:14 AM IST | Updated on: Jan 11, 2019 11:14 AM IST

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا۔چار بڑے شہروں میں پٹرول 19 سے 20 پیسے اور ڈیزل 28 سے 30 پیسے مہنگا ہوا۔ دہلی میں پیٹرول 19 پیسے بڑھ کر 69.07 روپے اور ڈیزل 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 62.81 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

تجارتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 74.72 روپے اور ڈیزل 65.73 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ کولکتہ میں دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 71.20 اور 64.58 روپے فی لیٹر رہے۔ چنئی میں پٹرول 71.67 روپے اور ڈیزل 66.31 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ ، جانیں کیا ہے آج کی نئی قیمتیں

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز