Live Results Assembly Elections 2018

اچھی خبر : رواں برس جنوری کے بعد سب سے نچلی سطح پر پہنچے پٹرول کے دام ، جانیں کیا ہے نئی قیمت

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تخفیف کی ہے۔ جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول رواں برس جنوری کے بعد اور ڈیزل مئی کے بعد سب سے نچلی سطح پر آ گیا۔

Dec 06, 2018 06:17 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 06:17 PM IST

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تخفیف کی ہے۔ جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول رواں برس جنوری کے بعد اور ڈیزل مئی کے بعد سب سے نچلی سطح پر آ گیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں آج پیٹرول 40 پیسے سستا ہو کر 71.32 روپیے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 43 پیسے سستا ہو کر 65.96 روپیے فی لیٹر فروخت ہوا۔ رواں برس جنوری کے بعد یہ پیٹرول کی سب سے کم قیمت ہے۔

اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 39 پیسے اور ڈیزل کی 46 پیسے گھٹ کر بالترتیب 73.36 اور 67.69 روپیے فی لیٹر پر آ گیا۔

اچھی خبر : رواں برس جنوری کے بعد سب سے نچلی سطح پر پہنچے پٹرول کے دام ، جانیں کیا ہے نئی قیمت

علامتی تصویر

کولکاتا میں پیٹرول کی قیمت 39 پیسے گھٹ کر 73.36 روپیے پر اور ڈیزل 43 پیسے سستا ہوکر 69.63 روپیے فی لیٹر رہا جبکہ چنئی میں پیٹرول کی قیمت میں 42 پیسے اور ڈیزل میں 46 پیسے کی تخفیف کی گئی ہے۔ یہاں پیٹڑول 73.99 اور ڈیزل 69.63 روپیے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز