دلی کے 449 نجی اسکولوں کا ‘ ٹیک اوور’ کیجریوال حکومت کو، ایل جی نے دی منظوری

Aug 21, 2017 02:56 PM IST | Updated on: Aug 21, 2017 02:56 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی کی کیجریوال حکومت راجدھانی میں 449 نجی اسکولوں کا ٹیک اوور کرنے جا رہی ہے۔ آپ حکومت کی اس تجویز کو دلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجیل نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ایسے میں سرپرستوں سے وصول کی گئی فیس نہ لوٹانے پر اب دہلی حکومت ان اسکولوں پر کارروائی کر سکے گی۔

ایل جی بیجل نے منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی حکومت کا ایک اچھا فیصلہ تھا۔ یہ طالب علموں کے مستقبل کو بہتر بنائے گا۔ دوسری جانب، ان بچوں کو بھی ان اسکولوں میں پڑھنے کا موقع ملے گا جو فیس زیادہ ہونے کے باعث ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے۔

دلی کے 449 نجی اسکولوں کا ‘ ٹیک اوور’ کیجریوال حکومت کو، ایل جی نے دی منظوری

غور طلب ہے دہلی میں 449 نجی اسکولوں پر منمانی فیس وصول کرنے کا الزام تھا۔

غور طلب ہے دہلی میں 449 نجی اسکولوں پر منمانی فیس وصول کرنے کا الزام تھا۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت کے بعد بھی انہوں نے اسکولی بچوں کے سرپرستوں سے لی گئی فیس واپس نہیں کی۔ ان اسکولوں میں ڈی پی ایس، اسپرنگ ڈیل، سنسکرت اسکول، امیٹی انٹرنیشنل اسکول سمیت ماڈرن پبلک اسکول بھی شامل ہیں۔ وہیں، ہائی کورٹ میں بھی اس کو لے کر درخواست دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز