کانپور ٹی ٹوینٹی : مورگن اور روٹ کی شاندار بلے بازی ، انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دی

Jan 26, 2017 01:13 PM IST | Updated on: Jan 26, 2017 08:33 PM IST

کانپور : کانپور کے گرین پارک اسٹیدیم میں کھیلے جارہے تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے 147 رن بنائے انگلینڈ کو جیت کیلئے 148 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو انگلینڈ نے تین وکٹ کھوکر گیارہ گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے مورگن اور روٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ مارگن نصف سنچری بناکر آوٹ ہوئے جبکہ 46 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ مورگن نے 51 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔اس کے علاوہ روئے نے انیس ،بلنگس نے بائیس اور اسٹوکس نے دو رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے چہل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ مورگن کی وکٹ پرویز رسول کو ملی ۔

ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا 34 رن کے مجموعی اسکور پر اس وقت لگا ، جب لوکیش راہل آوٹ ہوگئے ۔ راہل نے 8 رن بنائے ۔ راہل کے بعد جلد ہی کوہلی بھی آوٹ ہوگئے۔ کوہلی نے 26 گیندوں پر 29 رن بنائے۔ ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا 55 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ کوہلی کے جلد ہی بعد یوراج بھی پویلین لوٹ گئے ۔ یوراج نے 12 رن بنائے ۔ یوراج کے بعد رینا نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ۔ ایک مرتبہ جب لگ رہا تھا کہ وہ اپنی فارم میں واپس آچکے ہیں اور آج لمبی پاری کھیلیں گے ، عین اسی وقت وہ کلین بولڈ پوگئے ۔ رینا نے 23 گیندوں پر 34 رن بنائے ۔ رینا کے آوٹ ہونے کے بعد جلد ہی منیش پانڈے بھی پویلین لوٹ گئے ۔ پانڈے نے صرف تین رہ بنائے۔ پانڈے کے بعد ہاردک انڈیا کریز پر آئے ، مگر وہ بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ تاہم دھونی ایک طرف کریز پر جمے رہے اور ناٹ آوٹ 36 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 147 رن تک پہنچایا ۔ علاوہ ازیں پرویز رسول نے پانچ رن بنائے ۔

کانپور ٹی ٹوینٹی  : مورگن اور روٹ کی شاندار بلے بازی ، انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دی

لائیو اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں 

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ کپتان کوہلی خود اوپننگ کرنے کیلئے میدان پر آئے ہیں۔ اس کے ساتھ دوسرے سلامی بلے باز کی شکل میں لوکیش راہل میدان پر آئے تھے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انڈیا کی کوشش ٹی -20 سیریز کو بھی اپنے نام کرنے کی ہوگی۔ خیال رہے کہ ہندوستان کے تاریخی 500 ویں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے والے اس میدان پر یہ پہلا ٹی -20 میچ ہے۔

ون ڈے میں کھیلنے والے کئی کھلاڑی ٹی - 20 سیریز میں نہیں ہیں ۔ سلیکٹرز نے ٹی - 20 کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا ہے ، جن میں سب سے بڑا نام وکٹ کیپر- بلے باز رشبھ پنت کا مانا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال انڈر - 19 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کی نظروں میں آئے پنت نے گھریلو سیشن میں بھی بلے سے اپنے جوہر دکھائے ہیں اور رنجی ٹرافی کے اسی سیشن میں کافی رنز بنائے ۔ ان کے شاندار کارکردگی کا انہیں فائدہ ملا اور پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا کی جرسی انہیں نصیب ہوئی ۔

شیکھر دھون زخمی ہیں ، ایسے میں لوکیش راہل کے ساتھ اننگز کے آغاز کے لئے پنت کو حتمی الیون میں لیا جا سکتا ہے ۔ تاہم منديپ سنگھ بھی راہل کے ساتھ سلامی بلے باز کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ پنت بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں، ایسے میں دائیں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی جوڑی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیم مینجمنٹ پنت کو جگہ دے سکتی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز