اترپردیش : قانون کے طالب علم دلیپ سروج کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

اترپردیش کے الہ آباد میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہے طالب علم دلیپ سروج کے قتل کا اہم ملزم وجے شنکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Feb 14, 2018 01:41 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 01:41 PM IST

الہ آباد : اترپردیش کے الہ آباد میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہے طالب علم دلیپ سروج کے قتل کا اہم ملزم وجے شنکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بات آج یہاں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی زون) ایس این ساوت نے بتائی ہے۔واضح رہے کہ دلیپ سروج گزشتہ جمعہ کی شام اپنے چند دوستوں کے ہمراہ شہر کے ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گیا تھا جہاں اس کا کچھ لوگوں سے تنازعہ ہوگیا تھا ۔بعد میں ان لوگوں سے اسے مارپیٹ کر شدید زخمی کردیا۔زخمی حالت میں اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اتوار کو اس کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں پولیس دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرچکی تھی۔

قتل کے خلاف بطور احتجاج الہ آباد یونیورسٹی کے طالب علم، ایڈووکیٹ اور دیگر تنظیموں نے پیر کو اہم ملزم کی گرفتاری کے مطالبہ پر شہر میں دھرنا اور توڑپھوڑ کی تھی۔ کچھ فسادیوں نے بینک روڑ پر اتر پردیش ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کو آگ بھی لگادی تھی۔

اترپردیش : قانون کے طالب علم دلیپ سروج کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

قتل کا اہم ملزم وجے شنکر گرفتار

الہ آباد ہائی کورٹ کے وکلاء کی ایک ٹیم نے سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کمل سنگھ یادو کی قیادت میں پرتاپ گڑھ، بھلسا گاؤں میں طالب علم دلیپ سروج کے خاندان سے کل ملاقات کی اور خاندان کو مفت قانونی مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز