Live Results Assembly Elections 2018

کانگریس کے 6 لیڈران 5 دن کیلئے لوک سبھا سے معطل، اسپیکر نے کہا :پارٹی کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتی

لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج وقفہ صفر کے دوران قابل اعتراض رویہ اپنانے پر کانگریس کے چھ اراکین گورو گوگوئی، ادھیر رنجن چودھری، ایم کے راگھون، سشمتا دیو ، کے سریش اور رنجیت رنجن کو ایوان سے پانچ دن کے لئے معطل کردیا۔

Jul 24, 2017 05:36 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 05:36 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج وقفہ صفر کے دوران قابل اعتراض رویہ اپنانے پر کانگریس کے چھ اراکین گورو گوگوئی، ادھیر رنجن چودھری، ایم کے راگھون، سشمتا دیو ، کے سریش اور رنجیت رنجن کو ایوان سے پانچ دن کے لئے معطل کردیا۔ گؤ رکشا کے نام پر لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مارنے کے معاملے پر ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کرنے اور کاغذات پھاڑ کر اسپیکر کی نشست کی طرف پھینکنے کے بعد ایوان کی کارروائی لنچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

اس کے بعد دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی محترمہ مہاجن نے اراکین کے اس رویے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کا یہ رویہ ایوان کے وقار اور احترام کے خلاف ہے۔ اس لئے انہیں ایوان کی کارروائی سے پانچ دن کے لئے معطل کیا جاتا ہے۔

کانگریس کے 6 لیڈران 5 دن کیلئے لوک سبھا سے معطل، اسپیکر نے کہا :پارٹی کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتی

انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر کے دوران مسٹر ملک ارجن کھڑگے اور کچھ دیگر اراکین دلتوں پر زیادتی کے بارے میں بحث کرنا چاہ رہے تھے جس پر انہوں نے بحث کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے بھی اس سلسلے میں یقین دلایا تھا لیکن کچھ اراکین نے اسپیکر کی نشست کے نزدیک آکر ہنگامہ کیا۔ ان سے اپنی سیٹوں پر جاکر بیٹھنے کی بار بار درخواست کی گئی لیکن مسٹر گوگوئی نے اسپیکر کی میز سے کاغذات اٹھائے ، انہیں لہرایا اور پھر اسپیکر کی طرف پھینک دیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز