مہنگائی کی مار ، سبسڈائزڈ سلنڈ ر 8 روپے تو غیر سبسڈائزڈ سلنڈر 74 روپے ہوا مہنگا ، آج سے نئی قیمت نافذ

Sep 01, 2017 01:02 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 01:02 PM IST

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت میں فی سلنڈر 8 روپے اور غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں 74 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ آج سے یہ سلنڈر نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔انڈین آئل کے مطابق دارالحکومت دہلی میں سبسڈی والا سلنڈر اب 487 روپے 18 پیسے میں ملے گا ۔ اب تک یہ قیمت 479 روپے 77 پیسے تھی۔

حکومت نےسبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کے لئے پہلے ماہانہ دو روپے بڑھانے کو کہا تھا۔ بعد میں موجودہ مالی سال کے اختتام تک سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے یہ شرح فی سلنڈر بڑھا کر چار روپے کر دی گئی۔اس سال یکم جولائی کو گزشتہ چھ سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ یعنی میں سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈروں پر روپے فی32 سلنڈراضافہ کیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت نے اسی سال یکم جولائی سے جی ایس ٹی نافذ کیا ہے اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اتنی تیزی سے یہ اضافہ ہوا۔

مہنگائی کی مار ، سبسڈائزڈ سلنڈ ر 8 روپے تو غیر سبسڈائزڈ  سلنڈر 74 روپے ہوا مہنگا ، آج سے نئی قیمت نافذ

نئی شرحوں کے مطابق، دہلی میں، غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر اب 597 روپے 50 پیسے میں ملیں گے۔ اس سے قبل یہ قیمت 524 روپے تھی۔ حکومت ایک مالی سال میں سبسڈی والے14.2 کلوگرام کے 12 سلنڈر رعایتی شرحوں پر صارفین کو فراہم کرتی ہے صارفین کو اس سے زیادہ سلنڈر لینے پر غیر سبسڈی والی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز