وائرل ویڈیو : روتے ہوئے نظر آئے مسلم پرسنل لا بورڈ سے برخاست مولانا سلمان ندوی ، کہہ رہے ہیں یہ بات ؟

Feb 14, 2018 05:21 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 05:21 PM IST

لکھنو : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سےنکالے جانے کےبعد مولانا سلمان ندوی نے بورڈ پر جم کرحملہ کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بورڈ پر  تاناشاہوں کا قبضہ ہے ۔ اب مولانا سلمان ندوی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں مولانا روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ وہ اپنے شاگردوں سے کہہ رہے ہیں کہ میں اللہ سے محبت کی بات کرتا ہوں ، جو لوگ میرے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ، خدا ان سے نمٹیں گے ۔

وائرل ویڈیو میں مولانا سلمان ندوی یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ میں اللہ سے محبت کی بات کر رہا ہوں ، میں اللہ کی بات کررہا ہوں ، جو لوگ میرے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ، خدا ان سے نمٹے گا ، میری سینکڑوں تکبیریں صرف اللہ کیلئے ہیں ، میں نبی کی بات کہتا ہوں ، اسلام کی بات کہتا ہوں ، مجھے بدنام کیا جارہا ہے ، کر لیں ، اللہ دیکھ رہا ہے اور انشا اللہ بدل اعمال بھی ہوگا ۔ حالانکہ یہ ویڈیو کب کا ہے اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے ، مگر اس کو ان کو نکالے جانے سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو : روتے ہوئے نظر آئے مسلم پرسنل لا بورڈ سے برخاست مولانا سلمان ندوی ، کہہ رہے ہیں یہ بات ؟

مولانا سلمان ندوی درس لیتے ہوئے ۔

قابل ذکر ہے کہ بابری مسجد تنازع پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف سے الگ جانے اور شری شری سے ملاقات کی وجہ سے گزشتہ دنوں ان کو بورڈ سے ہٹادیا گیا تھا ۔مولانا ندوی نے کچھ دنوں پہلے بنگلورو میں روی شنکر سے ملاقات کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد تنازع کو آپسی اتفاق رائے سے حل کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے اجودھیا میں متنازع جگہ دور ہٹ کر مسجد وکالت کی تھی ۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں ایک یونیورسٹی کھولنے کیلئے زمین مہیا کرانے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز