لکھنؤ میں مودی کی ریلی میں شامل ہونے جا رہی بس الٹ گئی ، 25 کارکنان زخمی

Jan 02, 2017 02:35 PM IST | Updated on: Jan 02, 2017 02:35 PM IST

لکھنؤ۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ’مهاپریورتن ریلی‘ میں حصہ لینے کے لئے جا نے والے پارٹی کارکنوں سے بھری ایک بس کے آج یہاں الٹنے سے کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ وارانسی کی جانب سے آنے والی ایک بس نگوها علاقے میں وارانسی لکھنؤ ہائی وے پربے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 25 سے زائد بی جے پی کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح ر ہے کہ لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان پر آج بی جے پی کی ’مهاپرورتن ریلی‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی سے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔

لکھنؤ میں مودی کی ریلی میں شامل ہونے جا رہی بس الٹ گئی ، 25 کارکنان زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز