یوپی : سبزیوں کے دام بڑھنے کا امکان ، یوگی حکومت کے خلاف گوشت تاجروں کی ہڑتال

تاجروں کی کئی ایسوسی ایشن نے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ۔ یعنی ہفتے کے روز سے آپ کو گوشت، چکن کیا انڈے تک نہیں ملیں گے

Mar 25, 2017 12:49 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 12:49 PM IST

لکھنؤ : مذبح کے خلاف یوگی حکومت کی کارروائی سے دارالحکومت لکھنؤ میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ نان ویج کاروبار سے وابستہ تمام کاروباریوں میں اس کو لے کافی غم وغصہ ہے۔ تاجروں کی کئی ایسوسی ایشن نے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ۔ یعنی ہفتے کے روز سے آپ کو گوشت، چکن کیا انڈے تک نہیں ملیں گے۔

مذبح پر پابندی لگنے کی وجہ سے نان ویج کا کاروبار 80 فیصد تک ٹھپ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے تاجروں کی کئی ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یوپی : سبزیوں کے دام بڑھنے کا امکان ، یوگی حکومت کے خلاف گوشت تاجروں کی ہڑتال

ہڑتال کی وجہ سے سبزیوں کے داموں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہولی کے بعد سبزیوں کے دام میں کمی درج ہوئی تھی ، لیکن گوشت کاروباریوں کے ہڑتال پر جانے کی وجہ سے اب سبزیاں مہنگی ہوں گی۔

لکھنؤ مرغا منڈی کمیٹی کے صدر محمد رضوان صدیقی نے بتایا کہ ہفتہ کے روز سے وہ غیر معینہ ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ ویسے تو تمام دکانیں جمعہ کو ہی بند ہو چکی ہیں، تاہم ہم نے اپیل کی تھی کہ جن دکانداروں کے پاس اسٹاک باقی ہے ، وہ دیر رات تک اس کو فروخت کر کے ہفتہ صبح کی سے ہڑتال میں شامل ہو جائیں۔

Loading...

اس ہڑتال کا براہ راست اثر ہوٹل اور ریستوران پر پڑنے والا ہے ، کیونکہ گوشت کی سپلائی مکمل طور متاثر رہے گی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز