سلاٹر ہاوس کھولنے کی ذمہ داری حکومت کی ، 17 جولائی تک جاری کریں لائسنس : الہ آباد ہائی کورٹ

May 12, 2017 05:10 PM IST | Updated on: May 12, 2017 07:26 PM IST

لکھنو : غیر قانونی مذبح کو بند کرنے کے فیصلے پر یوگی حکومت کو الہ آباد ہائی کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ جمعہ کو ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں مذبح کو بین کئے جانے کے معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی تک حکومت لائسنس جاری کرے۔

عدالت نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کھولنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے۔ ایسے میں ریاست کے تمام کاروباری ضلع افسر اور ضلع پنچایت میں سلاٹر ہاؤس کے لائسنس رنيو اور جاری کرنے کے لئے درخواست کریں۔ معاملہ کی اگلی سماعت 17 جولائی کو مقرر کی گئی ہیں۔

سلاٹر ہاوس کھولنے کی ذمہ داری حکومت کی ، 17 جولائی تک جاری کریں لائسنس : الہ آباد ہائی کورٹ

خیال رہے درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ان کے لائسنس کی میعاد گزشتہ 31 مارچ کو پوری ہو گئی تھی ۔ انہوں نے لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں، لیکن حکومت ان کی درخواست کی تجدید نہیں کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز