اتر پردیش کے تمام اضلاع میں زبردست طوفان اور بارش کا قہر،12 کی ہوئی موت

Jun 14, 2018 08:16 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 08:46 AM IST

اتر پردیش میں بدھ کی شام آئی تیز آندھی ، بارش اور بجلی گرنے سے مختلف اضلاع میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ دیگر کئی زخمی ہیں۔ صوبہ کے سیتا پور ، چترکوٹ، گونڈا، ہردوئی ، کوشامبی اور قنوج ضلع میں آندھی اور بارش نے زبردست تباہی لائی۔ لکھنئوعلاقہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی۔ اکیلے سیتاپور میں چار، گونڈا میں دو اور فیض آباد میں ایک شخص کی مرنے کی خبر ہے۔ قنوج اور کوشامبی میں دو دو اور ہردوئی میں ایک کی جان چلی گئی۔

گونڈا ضلع کے نواب گنج علاقہ کے امبر پور گاوں میں تیز آندھی کی وجہ سے پیڑ کی ڈال گرنے سے دو چچا زاد بہنیں کومل اور شویتا کی دب کر موت ہو گئی ۔ سیتاپور کےضلع سدر پور علاقہ میں دیوار گرنے سے 20 سالہ عربی کی موت ہوگئی۔ وہیں دوسری جانب مہولی میں چھت سے گر کر بھنو کی جان چلی گئی۔

اتر پردیش کے تمام اضلاع میں زبردست طوفان اور بارش کا قہر،12 کی ہوئی موت

فائل فوٹو

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز