ٹرین کے سفر میں اب آپ دکھا سکتے ہیں ایم آدھار ، ہارڈ کاپی رکھنا ضروری نہیں

Sep 13, 2017 10:24 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 10:24 PM IST

نئی دہلی: ریلویز کی وزارت نے ایم۔ آدھار (یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ ایم۔ آدھار کے نام سے جاری موبایل ایپ) کو ریلوے کے کسی بھی کلاس میں سفر کے دوران مقررہ شناختی ثبوتوں میں سیایک ثبوت کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم۔ آدھار یونک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے ذریعہ لانچ کیا گیا ایک موبائل ایپ ہے۔ اس کے ذریعہ کوئی بھی فرد اپنا آڈھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

آدھار ڈاؤن لوڈ کرنے کا یہ عمل صرف اسی موبائل نمبر کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے، جس سے آدھار منسلک ہے۔ آدھار دکھانے کے لئے کسی بھی شخص کو اپنے موبائل پر یہ موبائل ایپ کھولنا ہوگا اور اپنا پاس ورڈ درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اس کا آدھار کارڈ داؤن لوڈ ہوجائے گا۔ ریلویز کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی مسافر اپنے موبائل پر پاس ورڈ درج کرکے ایم۔ آدھار دکھاتا ہے تو اسے ریل کے تمام کلاس میں سفر کے دوران شناختی ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

ٹرین کے سفر میں اب آپ دکھا سکتے ہیں ایم آدھار ، ہارڈ کاپی رکھنا ضروری نہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز