دھونی کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت

Apr 20, 2017 10:02 PM IST | Updated on: Apr 20, 2017 10:02 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو جمعرات کو بڑی راحت دیتے ہوئے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ان کے خلاف درج فوجداری مقدمہ خارج کر دیا۔

جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے فوجداری مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی شکایت میں کوئی دم نہیں ہے۔ آندھرا پردیش کے ایک باشندہ نے دھونی کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے جوجداری معاملہ درج کرایا تھا۔

دھونی کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت

دھونی کو ایک اشتہار میں بھگوان وشنو کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جس میں وہ اپنے کئی ہاتھوں میں ان مصنوعات کو لئے ہوئے تھے، جن مصنوعات کے اشتہار میں وہ نظر آتے ہیں ۔ ان مصنوعات میں جوتے اور كولڈڈرنك بھی شامل تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز