Live Results Assembly Elections 2018

مودی نے میکرون کو کشتی کی سیر کرائی، گنگا سے وارانسی کے ثقافتی ورثہ کا نظارہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر امینوئل میکرون کو جشن کے ماحول میں خاص طرح کے پھولوں سے سجے بجرے پر بوٹنگ کے ذریعہ گنگا کے گھاٹوں سے وارانسی کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کا بے مثال نظارہ کرایا۔

Mar 12, 2018 10:10 PM IST | Updated on: Mar 12, 2018 10:41 PM IST

وارانسی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر امینوئل میکرون کو جشن کے ماحول میں خاص طرح کے پھولوں سے سجے بجرے پر بوٹنگ کے ذریعہ گنگا کے گھاٹوں سے وارانسی کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کا بے مثال نظارہ کرایا۔ دونوں لیڈران کے استقبال کے لئے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ۔ گنگا گھاٹوں پر پھولوں اور اس کی رنگولی بناکر بے حد خاص طریقہ سے سجایا گیا ہے۔ گنگا کے دوسرے کنارے کو تقریبا ساڑھے تین کلو میٹر کے دائرہ میں ہندوستان اور فرانس کے 20 ہزار سے زیادہ قومی جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

میکرون ۔ مودی اور اترپردیش کے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے تاریخی اسی گھاٹ سے دشاشومیگھ گھاٹ کر پھولوں سے سجے خاص نوعیت کے بجرے پر سوار ہوکر تقریبا 40 گھاٹوں اور اس کے آس پاس کی تاریخی عمارتوں کا دیدار کیا۔

مودی نے میکرون کو کشتی کی سیر کرائی، گنگا سے وارانسی کے ثقافتی ورثہ کا نظارہ کیا

دونوں لیڈران کے استقبال کے لئے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ۔ گ

بتادیں کہ شاندار میزبانی سے خوش ہوکرمیکرون نےکئی بار بجرے سے کھڑے ہوکر گھاٹوں پر موجود لوگوں کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے ہاتھ ہلائے۔

Loading...

بوٹنگ سے پہلے لال کارپٹ اسی گھاٹ پر پہنچنے پر مقامی لوگوں نے وید کے منتروں ، شنکھ اور شہنائی کی میٹھی دھنوں کے بیچ خواتین نے پھول پیش کرکے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سیڑھیوں پر اترتے ہوئے  مودی اور میکرون ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز